21 فروری 2013 - 20:30

ایران کے صوبہ ہمدان کی یونیورسٹیز میں دفتر قائد انقلاب اسلامی کے انچارج نے کہا ہے کہ ہمدان کی عوام ۲۱فروری کو امام زادہ عبداللہ کے حرم مطہر میں اکٹھے ہو کر بحرین کی مظلوم عوام کی حمایت میں مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ابنا: صوبہ ہمدان کی یونیورسٹیزمیں دفتر قائد انقلاب اسلامی کے انچارج نے شبستان کے نامہ نگار سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ ہمدان کے لوگ ۲۱فروری کو مظاہرہ کرتے ہوئے بحرینی عوام سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس دن کو بحرین کی مظلوم عوام کے ساتھ ایرانی عوام کے اظہار یکجہتی کا دن قرار دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے تعلقات عامہ نے بحرین کے مظلوم شیعوں کی حمایت کرتے ہوئے یونیورسٹیز کے اساتذہ اور اسٹوڈنٹس کو اس مظاہرے میں بھر پور شرکت کرنے کی دعوت دی ہے۔
حجۃالاسلام رستمی نے مزید کہا ہے کہ بحرین کی عوام نے قیام عاشورا اور حسینی تحریک کی پیروی کرتے ہوئے اس عظیم انقلاب کو شروع کیا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ عنقریب یہ انقلاب کامیابی سے ہمکنار ہو گا اور حکام کے ظلم وجور سے نجات حاصل کر لے گا۔
انہوں نے امریکہ برطانیہ اور اسرائیل کو بحرین کی مظلوم عوام میں ایک منحوس مثلث قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی استعمار کی سازشوں کے مقابلے میں لوگوں کی استقامت اور ثابت قدمی قابل تحسین ہے۔

.......

/169